جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کانز کا متعصبانہ قانون؛ ہائی ہیل نہ پہننے والی خواتین کیلئے داخلہ ممنوع

datetime 22  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیس (نیوز ڈیسک) کانز فلمی میلے کو گزشتہ روز خواتین شرکا کی جانب سے اس وقت شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب فلم کیرول کی نمائش کے موقع پر ہائی ہیل نہ پہننے والی خواتین کو انٹری کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اس برس کے کانز فلمی میلے کو بھی بطور ایئر آف دی ویمن قرار دیا گیا ہے اور فلم کیرول کو بھی اسی لئے منتخب کیا گیا تھا کہ اس میں خواتین کی خود انحصاری کا معاملہ عمدگی سے اٹھایا گیا ہے۔ اس فیصلے کے سبب متاثر ہونے والی خواتین میں ایمی وائن ہاو¿س پر تیار کی گئی ڈاکیومینٹری کے ڈائریکٹر آصف کپاڈیہ کی اہلیہ، سکرپٹ رائٹر ویلیریا رچر جو کہ معذور ہیں اور ایملی بلنٹ شامل ہیں۔
کانز ریڈ کارپٹ کے قوانین کے مطابق یہاں آنے والی خواتین کو ”سمارٹ فٹ ویئر“ میں ہونا چاہئے تاہم ہیل کا سائز کہیں بھی درج نہیں ہے۔ ایملی بلنٹ کا کہنا ہے کہ وہ تو ہمیشہ فلیٹ جوتے ہی ترجیح دیتی ہیں اور یہ قانون سراسر عورتوں کا مزاق اڑانے کا باعث ہے۔ رچر جن کے ایک پاو¿ں کی انگلیاں اور انگوٹھا نہیں ہے، کہنے لگیں کہ وہ لوگ میرے پاو¿ں کی جانب اشارے کررہے تھے اگر میں وہی پاو¿ں اٹھا کے ان کی جانب اشارہ کرتی تو یہ غیر مناسب لگتا مگر انہیں خود سوچنا چاہئے کہ میں کیسے ہائی ہیلز پہن سکتی ہوں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…