جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

علی ظفر نے اپنی پہلی پاکستانی فلم کا نام ” دیوسائی“ رکھ دیا

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) معروف گلوکار اور اداکار علی ظفرنے اپنی سالگرہ کے موقع پراپنی پہلی پاکستانی فلم ”دیوسائی“ کے نام کا اعلان کر دیا۔اس فلم میں جہاں علی ظفر مرکزی کردار ادا کریں گے، وہیں وہ اس فلم کو پروڈیوس بھی کرینگے، جب کہ فلم کے ڈائریکٹر عثمان بابرہوں گے۔ فلم میں ہیروئن کے مرکزی کردارکے لیے علی ظفراورڈائریکٹرمل کردنیا بھرسے خوبصورت حسیناو¿ں کے آڈیشن بھی لیں گے۔
علی ظفر نےنجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بالی وڈ میں کامیاب اننگز سے اپنا کیرئیر شروع کیا مگر میں ہمیشہ سے ہی پاکستان میں کام کرنا چاہتا تھا ، اب موقع ملا ہے اور پاکستان میں فلم بناو¿ں گا اورکام کرونگا‘ اس کے لیے میں نے خود فلم پروڈیوس کی ہے جس کی تمام ترعکسبندی شمالی علاقہ جات میں کی جائے گی، فلم کی کہانی بہت جاندار ہے۔
کراچی سے شوبز رپورٹر کے مطابق بھارتی اخبار کو دیے گئے حالیہ انٹر ویو میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ یہ سال میرے لیے بہت خاص ہے ، خدا نے مجھے بیٹی جیسی رحمت سے نوازا ہے، نئے گھر میں شفٹ ہوگیا ہوں اور پاکستان میں فلم بھی کررہا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ لیکن اس کا ہر گز مطلب یہ نہیں کہ میں نے بھارتی فلمیں کرنے سے انکار کیا ہے، میں نے صرف معذرت کی ہے اور ایک فلم مجھے بہت پسند ا?ئی جس پر سوچ بچار جاری ہے، فلم کا نام فی الحال نہیں طے پایا۔ اطلاعات کے مطابق اس کی ہدایتکاری ابھیشیک ڈوگرہ کریں گے جب کہ اس کو پروڈیوس احمد خان اور بھوشم کمار کریں گے۔ فلم میں علی ظفر کے ساتھ ڈیڑھ عشقیا میں عمدہ اداکاری کرنے والی ہما قریشی نظر آئیں گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…