بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستانی اداکارہ صنم سعید بھی بالی ووڈ میں انٹری دینے کیلئے تیار

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک )ڈرامہ انڈسٹری میں شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی والی پاکستانی ادادکارہ صنم سعید بالی ووڈ فلم ”بچانا“ میں نظر آئیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی اداکارہ صنم سعید کو بھارتی فلم کی پیش کش ہوئی جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے، ہدایت کار ناصر خان کی رومانوی فلم ”بچانا“ میں ان کا کردارعالیہ نامی بھارتی لڑکی کا ہوگا، فلم بچانا کی کہانی ایک شوخ لڑکی کے گرد گھومتی ہے جہاں اسے ناخوشگوار حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پھرفلم میں صنم سعید یعنی عالیہ مارشسس چلی جاتی ہے جہاں وہ وکی نامی ایک ٹیکسی ڈرائیور سےملتی ہے اور یہ کردار بھی پاکستانی اداکار محب مرزا ادا کریں گے۔فلم کے حوالے سے صنم سعید کا کہنا تھا کہ پاکستانی کئی دیہائیوں سے بھارتی فلموں کے مداح ہیں جب کہ ہمارے ڈرامے بھارت میں بہت پسند کیے جاتے ہیں۔ ہمارے اداکار سرحد پار فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی اچھی ہے اور ایسا کردارانہوں نے پہلے ادا نہیں کیا، انہیں امید ہے کہ فلم بھارت اور پاکستان دونوں ممالک میں پسند کی جائے گی۔

مزید پڑھیے:’کنگ آف بلیوز‘ کے گٹارسٹ اور گلوکار بی بی کنگ انتقال کر گئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…