جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ نے زندگی کی 48 بہاریں دیکھ لیں

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ میں دھک دھک گرل کے نام سے جانی جانے والی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 48 برس کی ہوگئیں۔
ممبئی کے ایک مراٹھی گھرانے میں پیدا ہونے والی مادھوری ڈکشٹ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1984 میں فلم ”ابودھ“ سے کیا تاہم بالی ووڈ میں انہیں پہلی کامیابی 1988 میں فلم ” تیزاب “سے ملی،اس کے بعد مادھوری نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے پرندہ، دل، ہم آپ کے ہیں کون، ساجن، بیٹا، کھل نائیک، دل تو پاگل ہے، پکار، لجا اور دیوداس جیسی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کئے۔
اداکارہ نے 1999 میں ایک امریکی نڑاد بھارتی ڈاکٹر سری رام مادھو نینے سے شادی کرلی 2002 میں انہوں نے بھارتی فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے امریکا میں ہی سکونت اختیار کرلی تاہم 2007 میں دوبارہ واپس آئیں اور ’آجا نچ لے“ نامی فلم میں کام کرکے اپنے فنی سفر کا دوبارہ آغازکیا جو تاحال جا ری ہے۔
مادھوری ڈکشت کو ان کی خوبصورتی، دلفریب مسکراہٹ، اداکاری اور رقص کی مہارت کے بدولت ماضی کی مقبول ترین اداکارہ مدھو بالا سے مماثلت دی جاتی ہے۔ ان کی ان ہی خصوصیات کی بدولت وہ بھارتی فلم نگری میں قدم رکھنے والی ہر اداکارہ کے لئے مشعل راہ سمجھی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ مادھوری ڈکشٹ 14 مرتبہ بھارتی فلم فئیرایوارڈ برائے بہترین اداکارہ کے لیے نامزد ہونے والی واحد اداکارہ ہیں تاہم اداکارہ نے یہ ایوارڈ 6 بار اپنے نام کیا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…