جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

با لی ووڈ میں اداکاراﺅں کی دشمنی

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پیار اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے یہ مثال تو بہت سنی ہوگی؟ لیکن بولی وڈ کی ان اداکاراوں کی آپسی جنگ میں بھی سب کچھ جائز ہے۔فلمی اداکاراو¿ں کے درمیان فلمز کو لے کر ہمیشہ سے جنگ چلتی آرہی ہے۔ اور صرف فلمز ہی نہیں بولی وڈ کے بڑے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بھی ان کا آپس میں مقابلہ چلتا رہتا ہے۔ کبھی کپڑوں کو لے کر، کبھی فیشن، کبھی بولنے اور رہنے کے طریقوں پر یہ اداکارائیں ایک دوسرے پر طنز کرتی رہتی ہیں۔ ایک دوسرے کی فلمز چھننے کے علاوہ ان کے درمیان مختلف وجوہات سے دشمنی ہوتی رہتی ہیں۔
یہ بولی وڈ کی ایسی مقبول اداکارائیں ہیں جو کہ انڈسٹری میں صرف اپنی اداکاری سے ہی نہیں بلکہ ایک دوسرے کے درمیان جاری لڑائیوں کے حوالے سے بھی پہچانی جاتی ہیں۔ ہم نے یہاں ایسی اداکاراوں کی فہرست ترتیب دی ہے جن کو بولی وڈ میں ایک ساتھ دیکھنا کسی کرشمے سے کم نہیں ہوگا۔
کرینہ کپور اور پرینکا چوپڑا

6

ان دونوں اداکاراﺅں نے بولی وڈ میں کامیابی تقریباً ایک ساتھ ہی حاصل کی، ان کے درمیان ایک بات مماثلت رکھتی ہے اور وہ ہے دونوں کا اداکار شاہد کپور سے تعلق۔ یہ دونوں اداکارائیں ایک زمانے میں شاہد کپور کی گرل فرینڈز رہ چکی ہیں لیکن ان کے درمیان جنگ کی وجہ شاہد کپور نہیں بلکہ ان دونوں کی فلم اعتراض ہے۔ اس فلم میں دونوں اداکاراﺅں نے اہم کردار ادا کیا تھا جس کے دوران سیٹ پر کئی بار دونوں کے درمیان مختلف وجوہات پر بحث و تکرار بھی ہوئی۔اس فلم کے بعد دونوں اداکاراو¿ں کے درمیان کی دشمنی کا اندازہ سب کو ہوچکا تھا۔
مادھوری ڈکشٹ اور جوہی چاولہ

7

یہ دونوں ہی بولی وڈ کی کافی بڑی اداکاراو¿ں میں شمار کی جاتی ہیں۔ کچھ سال پہلے دونوں اداکاراو¿ں نے ایک ساتھ فلم گلاب گینگ میں اداکاری کی تھی جس کے بعد جوہی چاولہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کیمرے کے پیچھے ان کی ماھہوری سے بات چیت نہیں ہے اور مختلف ایونٹس میں بھی وہ ایک دوسرے سے صرف ہیلو ہی کرتی نظر آتی ہیں۔ ان کے درمیان ایک دوسرے کو نا پسند کرنے کی کوئی خاص وجہ نظر تو نہیں آتی البتہ یہ دونوں اداکارائیں خود ہی بہتر بتا سکتی ہیں کہ ان کے درمیان کی دشمنی کی وجہ کیا ہے۔
سونم کپور اور دیپیکا پڈوکون

8

ان دونوں اداکاراو¿ں نے بولی وڈ میں ایک ساتھ قدم رکھا تھا البتہ دیپیکا کی فلم اوم شانتی اوم کو بے حد پسند کیا گیا جبکہ سونم کپور کی فلم سانوریا باکس آفس پر کوئی کمال نہیں کر پائی۔ ان دونوں اداکاراو¿ں کی درمیان کی دشمنی کو پورا بولی وڈ بخوبی جانتا ہے۔ ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔ مختلف ایونٹس میں یہ دونوں اداکارائیں ایک دوسرے کی اداکاری، فیشن یا مختلف باتوں کو لے کر طنز کرتی رہتی ہیں۔
ایشوریا رائے اور سشمیتا سین

9

بولی وڈ کی ان دونوں خوبصورت اداکاراو¿ں نے اپنا کرئیرایک ساتھ 1994 میں مس انڈیا نامی مقابلہ حسن سے شروع کیا تھا۔ مس انڈیا کا ٹائٹل جیتنے کی خواہش نے دونوں کے درمیان اختلاف بڑھا دیا تھا۔ اگرچہ بعد میں سشمیتا سین نے مس یونیورس اور ایشوریا نے مس ورلڈ کا خطاب تو جیت لیا لیکن آج تک دونوں اداکاراو¿ں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہوسکا اور ان کے درمیان کی دشمنی اب تک جاری ہے۔
ایشوریا رائے اور رانی مکھرجی

11

رانی مکھرجی اور ایشوریا رائے بولی وڈ کی بہترین اداکاراو¿ں میں سے ایک ہیں۔ یہ دونوں پہلے ایک دوسرے کی اچھی دوست ہوا کرتی تھی لیکن بعد میں ان کے درمیان دوستی کی جگہ دشمنی نے لے لی جس کی وجہ اداکار ابھیشیک بچن بنے۔ رانی مکھرجی اور ابھیشیک کافی عرصے ایک ساتھ رہے بعد میں ایشوریا ان کے درمیان آگئیں اور ان کی ابھیشیک سے شادی ہوگئی۔ ان کے درمیان جنگ کی ایک وجہ اداکار شاہ رخ خان کی فلم چلتے چلتے بھی بنی، اس فلم میں پہلے ایشوریا کو اہم کردار کے لیے لیا جارہا تھا بعد میں رانی نے ان کی جگہ لے لی اور اس فلم میں اداکاری کی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…