منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

آرٹسٹ کو ور اسٹائل ہونا چاہئے، عائشہ عمر

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) ٹیلی ویڑن ڈراموں کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ آرٹسٹ کو ور اسٹائل ہونا چاہئے۔ میں ماڈلنگ، ایکٹنگ، گلوکاری اور اب کمپیئرنگ کے شعبے میں بھی کام کر رہی ہوں۔ میرے مداح میری بہت پذیرائی کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیٹ واک کی جانب سے گالف کلب میں منعقدہ پی ایس او اسمارٹ کارڈ کی تقریب میں غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ لائیو پرفارمنس کا رسپانس بہت اچھا ملتا ہے۔
تقریب میں شریک فلم ساز و ہدایتکار زیبا بختیار نے کہا کہ کراچی شہر میں ثقافتی تقریب کا انعقاد بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میری فلم کی شوٹنگ تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پر بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزیکل بینڈ اسٹرنگز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوب داد و تحسین وصول کی۔ پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر نعیم یحییٰ نے تمام فنکاروں کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے فیول اسمارٹ کارڈ کے فوائد بھی بتائے۔ تقریب کی کمپیئرنگ احمد بٹ اور عائشہ عمر نے خوبصورت انداز میں کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…