کراچی (نیوز ڈیسک ) کراچی میں جاری سندھی ادبی اور ثقافتی میلہ ختم ہو گیا ، آخری روز سندھ کی لوک موسیقی کے رنگ چھائے رہے ، کراچی آرٹس کونسل میں محکمہ سیاحت و ثقافت سندھ کے تحت منعقدہ ادبی اور ثقافتی میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ میلے کے آخری روز سندھ کے لوک فنکاروں نے محفل لوٹ لی۔ صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں سے آئے فنکاروں نے روایتی دھنوں پر علاقائی رقص کا مظاہرہ کیا۔ میلے کے شرکائ سندھ کی وسیع ثقافت سے متاثر نظر آئے ، انہوں نے سندھ کی مشہور دستکاری کے سٹالز اور وہاں رکھی اشیا میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ شرکائ کا کہنا تھا کہ میلے کے انعقاد سے سندھ کی ثقافت کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ اندرون سندھ سے آنے والے لوک گلوکاروں نے بھی اپنی آواز کا خوب جادو جگایا اور سننے والوں پر سحر طاری کر دیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں