کراچی( نیوز ڈیسک)ماڈل و اداکارہ صبا بٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کے لئے اب نئے در کھل رہے ہیں ، فیشن انڈسٹری کی ترقی نے روایتی ماڈلز کی اجارہ داری کو ختم کردیا ہے۔ اب لابی ازم کا دور بھی نہیں رہا۔ باصلاحیت فنکاروں کو آگے بڑھنے کے مواقع مل رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب ایک فیشن شو میں پرفارم کرنے کے بعد نمائندہ یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ اور اداکاری دونوں ہی میرے لیے پرکشش ہیں اپنے کیریئر کا ماڈلنگ سے سٹارٹ لیا پھر اداکاری کی طرف آگئی اور اب دونوں ہی شعبوں میں کام کر رہی ہوں۔ شوبز انڈسٹری میں کام کرنا کوئی برائی نہیں ہے برائی انسان کے اپنے اندر جنم لیتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے میرے پاس کئی بڑی آفرز ہیں لیکن فی الحال ابھی میری ساری توجہ ماڈلنگ اور ڈراموں ہی کی طرف ہے صبا بٹ کا کہنا تھا کہ میں نے کئی برانڈز کے لیے ماڈلنگ شوٹ اور کمرشلز کئے ہیں جبکہ آجکل کراچی میں ہونے والے بڑے فیشن شو میں شرکت کر رہی ہوں ،میں نے صرف معیاری اور اچھا کام کرکے الگ شناخت بنائی ہے۔