جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

سلمان خان کی بالی ووڈ کے دبنگ خان بننے کی کہانی

datetime 11  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سلمان خان نے بالی ووڈ کے دبنگ خان بننے کے سفر میں کئی نشیب وفراز دیکھے لیکن ہمت نہیں ہاری اورفلم ”تیرے نام“ سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اورایک کے بعد ایک بالی ووڈ کو بلاک بسٹر فلمیں دیتے رہے۔سلمان خان بھارتی ریاست مدھیہ پر دیش کے شہر اندورمیں 27 دسمبر1965 کو بالی ووڈ کے معروف مصنف سلیم خان کے گھر آنکھ کھولی اور ان نام عبدالرشید سلیم خان رکھا گیا لیکن فلمی دنیا میں وہ سلمان خان کے نام سے مشہور ہوئے، سلمان خان کے دوبھائی اربازخان اور سہیل خان بھی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں لیکن اب فلم پروڈکشن سے وابستہ ہیں جب کہ سلمان خان کی دوبہنیں ہیں جس میں ایک الویرہ خان اور اورلے پالک ارپیتاخان ہیں۔

a

سلومیاں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز1988میں فلم بیوی ہو تو ایسی سے کیا تاہم ان کو پہلی کامیابی 1989 میں ریلیز ہونے والی فلم ”میں نے پیار کیا“ سے ملی ، بالی ووڈ کے دبنگ خان نے اپنے فلمی کیرئیر میں کئی عروج زوال دیکھے اورایک وقت وہ بھی آیا جب بالی ووڈ میں ان کی پہچان کم ہونے لگی تاہم اگست 2003 میں ریلیزہونے والی فلم ”تیرے نام “کی کامیابی سے واپس انڈسٹری میں قدم جمانے والے سلمان خان نے اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعدایک بلاک بسٹر فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے رہے۔

b

بالی ووڈ اسٹار کی فلم ”دبنگ“،”وانٹڈ“،”باڈی گارڈ“ ،”پارٹنر‘ اور” کک “ نے دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے جس میں ان کی اداکاری کو شائقین نے بے حد سراہا ہے۔

c

بھارتی فلم انڈسٹری میں غیر ملکی اداکاراو¿ں کو متعارف کرانے کا سہرابھی سلمان خان کو جاتا ہے ان کی متعارف کرائی گئی ادکاراو¿ں کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے جن میں بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف ،جیکولین فرنینڈس سمیت دیگر شامل ہیں۔

d

دبنگ خان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے اور بالی ووڈ کو 100 کروڑ سے زائدکمانے والی فلموں کا رجحان بھی سلمان خان نے ہی دیا جب کہ سلمان خان ایک فلم کا معاوضہ 50 کروڑ اورچھوٹی اسکرین پر صرف ایک شو کا معاوضہ 5 کروڑ سے زائد وصول کرتے ہیں۔

e

سلو میاں کی اس وقت دو فلمیں ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’پریم رتن دھن پایو‘ شوٹنگ کے آخری مراحل میں ہیں اور فلمی پنڈتوں کے اندازوں کے مطابق ان فلموں پر 170 کروڑ روپے داو¿ پر لگے ہیں جب کہ بالی ووڈ کے باڈی گارڈ اشتہارات کی دنیا کے بھی بے تاج بادشاہ ہیں اس وقت سپراسٹارکم از کم 10 بڑی کمپنیوں کے اشتہارات میں جلوے دکھارہے ہیں جن کی مالیت 200 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…