منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

فلم کی کامیابی کا دارومدار اس کی ریہرسلز پر ہوتا ہے :نساءجبیں

datetime 11  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)ماضی میں وہی فلمیں اپنے عروج تک پہنچیں جن کی ریہرسلز ہوئیں اور انہی ریہرسلز کی بنا پر آج بھی انہیں یاد رکھا جاتا ہے ،یعنی کسی بھی فلم کی کامیابی کا دارومدار اس کی ریہرسلز پر ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار اداکارہ و ماڈل نساءجبیں نے نمائندہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے بتایا کہ میں نے فلم “ہوٹل” میں اہم کردار ادا کیا ہے مجھے پوری امید ہے کہ شائقین فلم دیکھنے کے بعد میری پرفارمنس کو پسند کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم میں ساتھی فنکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا جبکہ ڈائریکٹر نے جس طرح رہنمائی کی اور سین پکچرائز کیے وہ میری زندگی کا ایک حصہ بن گئے ہیں اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹرطلال فرحت نے بھی بہت رہنمائی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچھی کہانی اور اچھی ٹیم کے ساتھ کام کرنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے میں نے صرف اسی لیے ان کے ساتھ کام کیا کیونکہ مجھے ان میں یہ ساری خصوصیات نظر آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…