ممبئی (نیوز ڈیسک)ماضی کے مقبول ہیرو ششی کپور کو ان کی فلمی خدمات کے عوض دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا، اس سلسلے میں ممبئی کے پرتھوی تھیٹر میں تقریب ہوئی جس میں کپور خاندان کے تمام افراد شریک ہوئے بھارتی وزیر اطلاعات و نشریات ارون جیٹلی نے ماضی کے سپر اسٹار کو فلمی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ دیا، ششی کپور بیماری کے سبب نئی دہلی میں ہونے والی تقریب میں شرکت نہیں کر سکے تھے، ان کے لئے ممبئی میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی، انیس سو اڑتیس میں پیدا ہونے والے ششی کپور نے چار سال کی عمر سے اداکاری کا آغاز کیا اور انیس سو اٹھانوے تک اس شعبے سے وابستہ رہے، انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی پر بننے والی فلم جناح میں بھی اہم کردار نبھایا، ششی سے قبل ان کے بڑے بھائی راج کپور اور والد پرتھوی راج کپور بھی یہ اہوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔