بیجنگ (نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ گلوکارہ ملی سائرس جنہوں نے رواں ہفتے ہی ہم جنس پرست افراد کی خودمختاری کیلئے ایک این جی او قائم کی ، اپنے جنسی رجحانات پر بات کرنا پسند نہیں کرتی ہیں۔ ملی سائرس نے ”ہیپی ہپی فاو¿نڈیشن“ کی لانچنگ تقریب میں خود اپنے جنسی رجحانات کے حوالے سے بھی اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ”سٹریٹ“ نہیں ہیں تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی جنسی زندگی کو چھپا نہیں رہی ہیں تاہم وہ اس پر کسی قسم کا ٹھپہ بھی نہیں لگوانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں خود کو اور دوسروں کو مختلف درجوں میں طے کرتے ہیں لیکن بطور انسان میں اپنی پسند کو کسی خاص کیٹیگری میں نہیں رکھنا چاہوں گی۔ میری زندگی میں ایسے موقع آئے ہیں جب میرے بوائے فرینڈز یا گرل فرینڈز تھے لیکن کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ تنہا رہنا چاہتے ہیں۔ ملی نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ اگر آج ان کی ماں 22برس کی ہوتیں اور یوں تنہا ہوتی تو کیا کرتیں لیکن میرا مستقبل کسی پارٹنر سے نتھی نہیں ہے۔