پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

نئی فلم میں بھی پرستاروں کو مایوس نہیں کروں گی، عروہ حسین

datetime 10  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ”نامعلوم افراد“میں پسندیدگی نے حوصلہ بڑھایا، نئی فلم میں بھی پرستاروں کو مایوس نہیں کروں گی۔ ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ عروہ حسین نے نمائندہ ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔عروہ حسین نے کہا کہ شروع دن سے ہی فلم کرنے کی خواہش تھی مگر فلم انڈسٹری کے حالات کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ شاید میرا یہ خواب پورا ہی نہیں ہوگا۔ پھر ہمایوں سعید اور بلال لاشاری کی فلموں نے جس طرح سے اوپر تلے کامیابیاں حاصل کیں تو منظر ہی بدل گیا۔اسی دوران ”نامعلوم افراد“ مل گئی جس میں فہد مصطفی اور جاوید شیخ کے ساتھ میری پرفارمنس کو بھی پسند کیا گیا۔ اس کے بعد مزید دو فلمیں ”ملک “ اور ”سٹرابری“ میں سائن کرلیا گیا۔ان میں ”ملک “ تو ریلیز کے لیے بالکل تیار ہے۔
اس فلم میں مجھے بلال اشرف اور علی عظمت کے ساتھ ایمان علی کی جگہ مجھے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ایمان علی شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے،ان کا پروڈیوسر یا ڈائریکٹر کے ساتھ کیا معاملہ ہوا۔ میری اس میں کوئی دلچسپی نہیں ،مجھے صرف کام کرنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عروہ حسین نے کہا کہ شوبز میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔ عروہ حسین نے مزید بتایا کہ فلم کے اسکرپٹ کے بارے میں زیادہ کچھ بتانہیں سکتی بہرحال اس میں بھی ایک جاندار رول نبھا رہی ہوں۔
ٹی وی ڈراموں اور ماڈلنگ کی وجہ سے تو لوگ کافی جانتے تھے مگر فلم کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ نئے لوگ ایکشن ، کامیڈی اور میوزیکل سمیت ہر موڈ کی فلمیں بنا رہے ہیں جس سے فلم بینوں کو پردہ اسکرین پر ہر بار کچھ نیا دیکھنے کو مل رہا ہے۔ عروہ حسین نے کہا کہ میرے خیال میں اگر اپنے ملک میں ہی ا?پ کو اچھے پراجیکٹ ملنے لگیں تو پھر ا?پ کو بیرون ملک جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…