بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سلمان خان سے زیادہ نیک دل انسان نہیں دیکھا :رنبیر کپور

datetime 9  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو ز ڈیسک ) بالی ووڈ کے اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں سلمان خان سے زیادہ نیک دل انسان نہیں دیکھا لیکن ان کے ساتھ قانونی معاملات میں کوئی بات نہیں کرسکتے۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران رنبیر کپور ذاتی طور پر وہ سلمان خان کو کئی برسوں سے جانتے ہیں، انہوں نے اپنی زندگی میں سلمان خان سے بڑھ کر بڑے دل والا انسان نہین دیکھا۔ وہ اپنی سماجی تنظیم کے ذریعے معاشرے کی بہتری اور ضرورت مند انسانوں کی بھلائی کے لئے جو بھی کررہے ہیں وہ کسی سے دھکا چھپا نہیں۔ ہمیں چاہیئے کہ ہم ان کے نقش قدم پر چلیں اور ان کے مقصد کو آگے بڑھائیں لیکن جہاں تک قانونی معاملات کا تعلق ہے وہ ان پر کوئی رائے نہیں دینا چاہتے۔
رنبیر کپور کا مزید کہنا تھا کہ بالی ووڈ سے منسلک شخصیات سلمان خان سے اظہار یکجہتی کے لئے ان کے گھر جارہی ہیں لیکن ان کا ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن ان کی نیک خواہشات سلمان خان کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان اور رنبیر کپور کے درمیان کچھ عرصہ پہلے تک کافی دیرینہ تعلقات تھے تاہم سلو میاں کی سابق دوست کترینہ کیف سے قربت کے بعد دونوں کے درمیان سرد مہری پیدا ہو چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…