کراچی(نیوز ڈیسک)اداکارہ ثمینہ پیزادہ نے کہا پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہمارے ملک میں ٹیلی ویڑن انڈسٹری نے جس تیزی سے ترقی کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہمارے ٹیلی ویڑن ڈراموں نے بھارتی ٹی وی ڈراموں کے سحر کو جس طرح ختم کیا۔اس میں ہمارے ٹیلی ویڑن کے پروڈیوسر ڈائریکٹر اور رائٹر کا کردار اہم ہے۔یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی انھوں نے کہا ٹیلی ویڑن کی طرح فلم انڈسٹری میں بھی ایسے ہی موضوعات کی ضرورت ہے تاکہ ہم پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بنا سکیں،انھوں نے کہا وہ جلد دوبارہ فلم سازی کی طرف واپس آئیں گی۔