پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عاطف اسلم گلوکاری کے بعد اب بھارتی فلموں میں اداکاری کرتے دکھائی دیں گے

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلکتہ(نیوزڈیسک )بولی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے نوعمر پاکستانی گلوکارعاطف اسلم اب بھارتی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔اپنے منفرد انداز گلوکاری سے شائقین کے دلوں میں گھر کرنے والے عاطف اسلم ان دنوں بھارت میں ہی موجود ہیں اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے گزشتہ چند سالوں سے بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی جارہی تھی تاہم مصروفیت کے باعث اس میدان میں قدم رکھنے کا موقع نہ ملا اور اب ممکن ہے کہ رواں سال کے اختتام یا 2016 کے آغاز میں شائقین مجھے کسی فلم میں اداکاری کرتا دیکھیں گے۔“پہلی نظر میں” ، “تو جانے نا”، “وہ لمحے “، “عادت” اور” تیرے بن”جیسے شاہکار گانوں کی بدولت مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچنے والے 32 سالہ عاطف اسلم کے لیے اداکاری کا یہ پہلا تجربہ نہیں ہوگا اس سے پہلے 2011 میں ریلیز ہونے والی شعیب منصور کی سماجی رویوں کی نشاندہی کرتی پاکستانی سپر ہٹ فلم “بول” سے انہوں نے اپنے اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا جس میں ان کے مقابل عمائمہ ملک نے مرکزی کردار نبھایا تھا، اس وقت سے اب تک بقول عاطف کے ان کے پاس بولی ووڈ سے آنے والی آفرز کی بھرمار ہے لیکن مصروفیت کے باعث اداکاری سے انکار کرتا رہا۔گلوکار عاطف اسلم اس بات پر زور دیا ہے کہ انہوں نے کوئی فلم سائن نہں کی لیکن وہ طنزیہ رومانوی فلم میں کام کرنے میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں جس کی کہانی محبت اور موسیقی کے گرد گھومتی ہو۔ عاطف اسلم نوجوان نسل کے ان پسندیدہ گلوگاروں میں شامل ہیں جن کو سویلین ایوارڈ “تمغہ امتیاز ” سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…