پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کائلی جینر ہونٹوں کی سرجری کا اعتراف کر لیا

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک)امریکی ٹی وی سٹار کائلی جینرنے بالآخر دو سال بعد اپنے ہونٹوں کی سرجری کا اعتراف کر لیا۔ ٹی وی ریالٹی شو کیپنگ اپ ود کاردیشیان میں انہوں نے اپنی بڑی بہن خلوئے کاردیشیان کے کہنے پر یہ اعتراف کیا۔ کائلی جینئر کاردیشین فیملی کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں اور ان دنوں وہ کم کاردیشیان اورخلوئے کے ساتھ ٹی وی شو میں شریک ہیں۔ کائلی صرف 17 سال کی ہیں لیکن وہ اس وقت امریکہ کی مقبول ترین خواتین میں شمار کی جانے لگی ہیں، صرف اتنی سی عمر میں وہ اپنے گھر کی مالک بھی بن چکی ہیں۔
انہوں نے دو سال قبل اپنے ہونٹوں کو پرکشش بنانے کیلئے سرجری کرائی لیکن کبھی اس کا اعتراف نہیں کیا۔ متعدد انٹرویوز میں انہوں نے ہونٹوں کے نمایاں طور پر بڑا ہونے کے بارے میں کہا کہ وہ لپ سٹک کی مدد سے اپنے ہونٹوں کی شیپ تبدیل کر لیتی ہیں۔ کیپنگ اپ ود کاردیشیانز میں خلوئے نے انہیں سمجھایا کہ وہ ساری زندگی یہ جھوٹ نہیں بول پائیں گی اور انہیں اعتراف کر لینا چاہئے جس پر انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ہونٹوں کی سرجری کرا چکی ہیں۔ اس موقع پر خلوئے نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کی والدہ نے صرف 9 سال کی عمر میں ان سے کہا تھا کہ وہ اپنے ناک کی سرجری کرائیں لیکن انہوں نے انکار کر دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…