لاہور (نیوز ڈیسک )تھیٹر کی مایہ ناز اداکارہ ندا چوہدری نے کہا ہے کہ جونیئر فنکاراﺅں کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے ،دورحاضر کے کمرشل تھیٹر میں نئے ٹیلنٹ کی آمد سے نئی جدت متعار ف ہوئی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے سے جونیئرز کو اچھی پرفارمنس پران کی حوصلہ افزائی کی ہے تاکہ نئے لوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ تھیٹر پر بلاوجہ تنقید کا کوئی فائدہ نہیں ہے ،شائقین ڈرامہ کو معیاری ڈراموں کی بھی تعریف کرنی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں ندا چوہدری نے کہا کہ ایک تھیٹر فنکارہ کیلئے اچھا ڈانس آنا نہایت ضروری ہے ،اچھااور معیاری رقص میرے لئے اہم چیز ہے ہمیشہ کو شش کرتی ہوں کہ نیا اور اچھاڈانس آئٹم پیش کروں۔