بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پاپ میوزک، 50 سالوں میں تین انقلاب،رپورٹ

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) 1964 میں بیٹلز سے رولنگ سٹونز تک برطانوی بینڈز آئے اور نیا اور نسبتاً تیز میوزک متعارف کرایا۔لندن میں سائنسدانوں نے مغربی پاپ موسیقی کا سنہ 1960 سے سنہ 2010 تک کا جائزہ لیا ہے اور اس میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر ڈالی ہے۔لندن کی کوئین میری یونیورسٹی اور امپیریل کالج کی ایک ٹیم نے امریکی بلبورڈ ہاٹ کی لسٹ میں سے 17000 سے زیادہ گانوں کا تجزیا کیا ہے۔انھیں اس دوران موسیقی میں تین انقلاب ملے جو سنہ 1964، 1983 اور 1991 میں آئے تھے اور ساتھ ہی انھوں نے ڈسکو موسیقی کے جنم لینے اور بلیو کورڈز کے فہرست سے غائب ہونے کی تلاش بھی کی۔یہ تحقیق رائل سوسائٹی اوپن سائنس جرنل میں شائع ہوئی ہے۔اس ٹیم نے ان دعووں کو بھی رد کیا ہے کہ پاپ موسیقی میں کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی ہے۔کوئین میری یونیورسٹی کے ڈاکٹر میتھیس ماچ کا کہنا ہے کہ’ جو سب سے دلچسپ ہے وہ یہ کہ کیسے الگ الگ موسیقی میں تبدیلی آئی ہے۔ ہم اندازہ لگا سکتے ہیں چاہے چارٹ مزید من پسند ہو جائیں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ بہت سے لوگوں کا یہ دعوی ہے کہ موسیقی خراب ہوتی جا رہی ہے لیکن ہمیں ایسا کچھ نہیں ملا۔ ایسا ہمیشہ نہیں ہوا کہ میوزیکل چارٹ میں موجود موسیقی الگ الگ نہ ہو۔‘محققیں نے موسیقی کی مختلف اقسام کا، جن میں ہارمنی، کارڈز اور ٹمبریس شامل ہیں جائزہ لیا اور دیکھا کہ وقت کے ساتھ موسیقی میں تبدیلی آئی ہے۔سنہ 1964 میں بیٹلز سے رولنگ سٹونز تک برطانوی بینڈز آئے اور نیا اور نسبتاً تیز میوزک متعارف کرایا۔تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ان تین انقلابوں میں سے یہ پہلا انقلاب تھا۔ یہ میوزک چارٹس پر تیزی سے تبدیلی کا دور تھا۔ہپ ہاپ اور ریپ کی شکل میں تیسرا انقلاب سنہ 1991 میں آیا۔اس کے بعد دوسرا انقلاب سنہ 1983 میں نئی ٹیکنالوجی، تراکیب اور ڈرم مشین کی صورت میں آیا۔ہپ ہاپ اور ریپ کی شکل میں تیسرا انقلاب سنہ 1991 میں آیا۔ جو ڈاکٹر ماچ کے مطابق سب سے بڑا انقلاب تھا۔’ یہ صحیح میں انقلاب تھا، اچانک سے یہ ممکن ہو گیا کہ آپ کے پاس پاپ گانا تھا اور وہ بھی ہارمنی کے بغیر۔‘محققیں کا کہنا ہے کہ موسیقی میں آنے والی چند تبدیلیاں میوزک چارٹ پر بہت آہستہ سے جگہ بنا سکیں لیکن ابھی تک ان کا اثر بہت بڑا ہے۔ماچ کا کہنا ہے کہ ’سنہ 1970 میں مائنر سیونتھ کاردز کو فنک، سول اور ڈسکو کے ذریعے متعارف کرایا گیا تھا۔‘ان کا کہنا ہے کہ ’اس سے کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی، لیکن یہ کارڈز اس سے پہلے موجود نہیں تھے اور یہ ابھی تک نئے گانوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔‘تحقیق کرنے والوں نے دیکھا کہ 50 سال کے عرصے میں موسیقی بنتی اور تبدیل ہوتی رہی ہے۔ڈاکٹر ماچ کا کہنا ہے کہ ’بان جووی اور بروس سپرنگسٹین چارٹ پر آئے اور ان کا چارٹ پر بڑا حصہ رہا ہے لیکن پھر ہپ ہاپ اور ریپ آیا۔ میرے خیال میں انھوں نے چارٹ کو بچایا۔‘



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…