جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

سلمان خان کو پانچ قید کی سزا ، جمعہ تک ضمانت ،اربوں روپے داﺅ پر لگ گئے

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

۔سلمان خان بالی وڈ کے بڑے سٹار ہیں اور انھوں نے اب تک 80 سے زائد ہندی فلموں میں اداکاری کی سلمان خان کی متعدد فلمیں جن میں ’دبنگ‘، ’ریڈی‘، ’باڈی گارڈ‘، ’ایک تھا ٹائیگر ’میں نے پیار کیا ’ہم آپ کے ہیں کون وغیرہ زبردست ہٹ رہیں۔عدالت کے فیصلے کی تاریخ قریب آتے ہی اداکار سلمان خان سمیت کئی فلم سازوں اور فلم ڈسٹری بیوٹرز کی نیند اڑ چکی تھی۔ان کی دو فلمیں ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’پریم رتن دھن پایو‘ شوٹنگ کے آخری مراحل میں ہیں اور فلمی دنیا کے ماہرین کے اندازوں کے مطابق ان فلموں پر 170 کروڑ روپے داو ¿ پر لگے ہیںاس کے علاوہ سلمان کم از کم دس بڑی کمپنیوں کے اشتہارات میں بھی آتے ہیں جن کی مالیت دو سو کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔فیصلے سے قبل بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ممبئی کے معروف تھیٹر گیٹی گلیکسی اور مراٹھا مندر کے مالک منوج دیسائی نے کہاکہ سلمان خان ابھی 10 سے 12 فلمیں کر رہے ہیں، اگر چھ مئی کو ان کا فیصلہ کچھ برا آ گیا تو ہم سب بہت مایوس ہوں گے کیونکہ ہمارے کروڑوں روپے ڈوب جائیں گے۔ایک سنیما کے مالک ہونے کے ناطے میں جانتا ہوں کہ اگر ان کی فلمیں رکیں تو اس بات سے قطعی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ہماری اچھی خاصی کمائی چلی جائے گی کیونکہ ان کی فلمیں ناظرین کو سنیما تک کھینچ لاتی ہیںمنوج کے مطابق فی الحال انڈسٹری کے 600 سے 700 کروڑ تک روپے سلمان پر لگے ہوئے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…