بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

سلمان خان کو پانچ قید کی سزا ، جمعہ تک ضمانت ،اربوں روپے داﺅ پر لگ گئے

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک )ممبئی کی ایک عدالت نے 12 سال پرانے ہٹ اینڈ رن معاملے میں اداکار سلمان خان کو غیر ارادی قتل کا مجرم قرار ددیتے ہوئے پانچ سال قید کی سزا سنا دی تاہم چند گھنٹوں بعد سلمان خان کو جمعہ تک عبوری ضمانت مل گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے ادا کار سلمان خان پر الزام ہے کہ انھوں نے 2002 میں سڑک کے کنارے سونے والے پانچ افراد پر گاڑی چڑھا دی تھی جن میں سے ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا سلمان خان اس الزام سے انکار کرتے آئے ہیں تاہم عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سلمان خان ہی نشے کی حالت میں وہ گاڑی چلا رہے تھے اور ان پر عائد تمام الزامات درست ثابت ہوئے ہیں عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس واقعے کے متاثرین کو مزید کوئی زرِ تلافی ادا نہیں کیا جائے گا فیصلہ سننے کے بعد عدالت میں موجود سلمان خان بالکل بجھ سے گئے۔ انھوں نے عدالت کے احاطے میں ہی خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔سزا کے تعین کےلئے ہونے والی سماعت کے دوران سلمان خان نے عدالت سے کہا کہ وہ ایک عرصے سے انسانیت کےلئے کام کر رہے ہیں اور سزا سناتے ہوئے ان کے اس کام کو ذہن میں رکھا جائے وہ کسی بھی طرح سے انسانیت مخالف نہیں۔سلمان نے کہا کہ وہ اگر جیل جاتے ہیں تو ان کے علاوہ کئی لوگوں کو نقصان ہوگا کیونکہ ان پر تقریبا 200 کروڑ روپے کی ذمہ داری ہے۔انہوںنے کہاکہ وہ کان کے انفیکشن سے دوچار ہیں اور جیل جانے سے ان کی بیماری سنگین ہو سکتی ہے عدالت میں ان کی طبی ریکارڈ بھی پیش کیا گیا ہے۔ سلمان خان کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے جبکہ ضمانت کے لیے بھی سلمان خان کو ممبئی کی ہائی کورٹ سے رجوع کرنا ہوگا۔سلمان خان فیصلہ سننے کےلئے عدالت میں موجود تھے اور سیشن جج ڈی ڈبلیو دیش پانڈے نے انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی آپ ہی چلا رہے تھے یہ ناممکن ہے کہ سٹیرنگ وہیل کے پیچھے آپ کا ڈرائیور تھارپورٹ کے مطابق ہٹ اینڈ رن کا واقعہ 28 ستمبر 2002 کا ہے اور اس رات سلمان خان کی ٹویوٹا لینڈ کروزر ممبئی کے

 



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…