اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

آئندہ میڈیا میں اپنے گھریلو معاملات کو ڈسکس نہیں کرونگی ‘ حمیرا ارشد

datetime 6  مئی‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک) نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ احمد بٹ نے پریس کانفرنس کر کے مجھ پر جو الزامات لگائے تھے اس کے جواب میں میں نے بھی پریس کانفرنس کر کے اس کا جواب دیدیا ہے ، اپنے بیٹے اور گھر سے محبت کرتی ہوں ، مزید تماشا بننا اور نہ ہی بنانا چاہتی ہوں اس لیے آئندہ میڈیا سمیت کسی فورم پر بیٹھ کر میں اپنے گھریلو معاملات کو ڈسکس نہیں کروں گی ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حمیرا ارشد نے کہا کہ میڈیا نے شروع سے لے کر مجھے آج تک بڑا سپورٹ کیا ہے اور میڈیا کے لئے میرے دل میں قدر ، عزت و احترام ہے اور ہمیشہ رہے گا ۔ میرے اور احمد بٹ کے درمیان جو کچھ بھی ہوا اس کو میں مزید آگے نہیں بڑھانا چاہتی اور نہ ہی میں کسی قسم کا تماشا بننا یا بنانا چاہتی ہوں اس لیے آئندہ کسی بھی ٹی وی چینل یا کسی اور فورم پر اپنے گھریلو معاملات کو ڈسکس نہیں کروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے اور اپنے گھر سے محبت ہے ۔ میں نے احمد بٹ کی پریس کانفرنس کے جواب میں جوباتیں کہنا تھیں وہ اپنی پریس کانفرنس میں کہہ چکی ہوں اور اب میں مزید کوئی بات نہیں کرنا چاہتی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احمد بٹ کی آج بھی عزت کرتی ہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…