پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کسی اپنے کو سزا ملے تو تکلیف تو ہوتی ہے , رشی کپور ،عالیہ بھٹ اوردیگر کا ہمدردی کا اظہار

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک)بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو ممبئی کی ایک ذیلی عدالت کی جانب سے پانچ سال قید کی سزا سنائے جانے پر بالی وڈ کے فنکاروں نے ان سے اظہار ہمدردی کیا ۔ معروف اداکار رشی کپور نے اپنے ٹوئٹر اکاو نٹ پر لکھا کہ ’خان خاندان کے مشکل وقت میں کپور خاندان ان کے ساتھ ہے۔ وقت سب سے بڑا مرہم۔ گاڈ بلیس۔اداکار ارجن کپور نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا بہت ڈراو نا ہے، زندگی کتنی ناپائیدار ہے میں دعا کرتا ہوں کہ پہلے کی طرح وہ مزید مضبوط ہوں۔اداکار عالیہ بھٹ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جب بھی کسی اپنے کو سزا ملتی ہے تو تکلیف ہوتی ہے چاہے انھوں نے غلطی ہی کیوں نہ کی ہو۔ ہمیں تم سے محبت ہے اور ہم تمھارے ساتھ ہیں۔اداکارہ دیا مرزا نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ وہ ایسے شخص ہیں جنھوں نے میری ماں کی زندگی بچائی اور میں اس بات کو کبھی نہیں بھول سکتی۔اس سے قبل ماضی کی مقبول اداکارہ ہیما مالنی نے سلمان خان کو مجرم ٹھہرائے جانے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ دعا کریں گی کہ انھیں زیادہ سزا نہ ہو۔میکا سنگھ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں اس شخص کے ساتھ کھڑا ہوں جو ہر کسی کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ بڑے بھیا آپ کے لیے ہمیشہ صرف اور صرف احترام ہے۔رتیش دیش مکھ نے کہاکہ وہ عدالت کے فیصلے پر تو تبصرہ نہیں کرنا چاہتے تاہم ان کا دل سلمان خان کے ساتھ ہے جو کہ بڑے دل والے اور فلمی صنعت کے بہترین افراد میں سے ایک ہیں۔ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اشک بار ایموٹیکونز کے ساتھ لکھا کہ اب کچھ کہنے کے لیے نہیں ہے صرف یہی کہ آپ سلمان خان ہمیشہ کی طرح ہمت سے کام لیں۔‘ڈیزی شاہ نے ٹوئٹ کیا کہ وہ آدمی رحم دل اور سونے کے دل والا ہے اور کوئی بھی اسے بدل نہیں سکتا۔ خبریں افسردہ کرنے والی ہیں تاہم میں سلمان خان کے ساتھ ہوں چاہے جو ہو۔سوناکشی سنہا نے لکھا کہ دردناک خبر ہے۔ کیا کہنا چاہیے پتہ نہیں بس اتنا کہنا ہے کہ جو کچھ بھی ہو ہم سلمان خان کے ساتھ ہیں۔ وہ ایک اچھے انسان ہیں اور کوئی ان سے یہ نہیں چھین سکتا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…