بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

شادی ایک پاک اور مقدس رشتہ ہے، دپیکا پڈوکون

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ وہ رشتوں میں بیوفائی کے حق میں نہیں ہے۔ عورتوں کو بااختیار بنانے کیلئے بنائی جانے والی ایک شارٹ فلم پر گزشتہ ایک ماہ سے جاری زبردست تنقید کے بعد پہلی بار اس بارے لب کشائی کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ بیوفائی کی ترویج نہیں کر رہی وہ ذاتی طور پر رشتوں میں بیوفائی کے حق میں نہیں بلکہ وفا پر یقین رکھتی ہے۔
شارٹ فلم میں اس کا کریکٹر اس کی مرضی کے مطابق نہیں بلکہ وہ ایک کردار کو نبھا رہی تھی۔ ڈپیکا نے کہاکہ لوگوں نے اس مختصر فلم کے اصل پیغام کو نظرانداز کرتے ہوئے ایک ثانوی بات کو پکڑ کر اس فلم کے بنانے کا مقصد ہی ضائع کر دیا جس کی وجہ سے اسے بے حد مایوسی ہوئی ہے۔ اداکارہ نے مزید کہاکہ فلم کی متعدد لائنز بالکل حذف کر دی گئی اور اس کے سیکوئنز کو اس طرح جوڑا گیا کہ مزہ کر کرہ ہوگیا اور فلم متنازع ہوگئی۔ دپیکا نے ایک سوال کے جواب میں شادی کو ایک پاک اور مقدس رشتہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس نے کبھی بیوفائی اور دھوکے کی ترویج نہیں کی، شادی کا رشتہ اعتماد، دیانت داری اور وفا کا مرکب ہوتا ہے اور وہ اس بات پر پورے دل سے یقین رکھتی ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…