اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

بالی ووڈ کے کئی اداکار غیر قانونی سرگرمیوں پر سزا بھگت چکے

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک ) سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں مجرم قرار دے دیا گیا۔ ان کے علاوہ سلمان خان کے دوست اور بالی ووڈ کھل نائیک سنجے دت اس وقت ریاست مہاراشٹر میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ 16 مئی 2013 کو انہیں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سلمان کے ایک اور دوست سیف علی خان کو بھی ایک مقدمے کا سامنا ہے۔ سلمان اور سیف پر الزام ہے کہ 1998 میں دونوں نے پابندی کے باوجود سیاہ ہرن کا شکار کیا تھا۔ سیف پر 2012 میں ایک بزنس مین کے ساتھ ہاتھا پائی کا الزام بھی ہے۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان 2012 میں ممبئی کے کرکٹ سٹیڈیم میں سکیورٹی گارڈز کے ساتھ جھگڑ پڑے۔ ان پر سکیورٹی اہلکار کو دھمکی دینے اور نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزامات بھی لگائے تھے۔ شاہ رخ خان کو 1993 میں ایک صحافی کو دھمکی دینے کے الزام میں کچھ وقت تھانے میں بھی رہنا پڑا تھا۔ نامور اداکار فردین خان کو 2001 میں کوکین رکھنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا تاہم بعد میں عدالت نے انہیں باعزت طور پر بری کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…