پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ہالی ووڈ کی فلم کی پیشکش کی گئی تو میں اسے ضرور قبول کروں گی ‘دیپیکا پڈوکون

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک) دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ کی فلم ایک چیلنج ہے اور میں ایسا کرنا چاہتی ہوں۔یہ بات اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہی دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ اگر مجھے ہالی ووڈ کی فلم کی پیشکش کی گئی تو میں اسے ضرور قبول کروں گی کیونکہ یہ ایسے ہی ہے جیسے آ پ کسی مختلف دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں ان کی فلم سازی کا طریقہ مختلف ہے اور مجھے یقین ہے کہ ان کے کام کا انداز بھی دوسروں سے الگ ہوگا اور میں ایک مرتبہ پھر اپنا کیریئر کا وہاں سے آغازکرنا چاہتی ہوں۔جہاں سے میں نے سات برس قبل بالی ووڈ سے شروع کیا تھا یہ میرے لیے ایک چیلنج ہوگا اور اسے میں قبول کرنا پسند کروں گی کیونکہ ایسا کرنا مشکل ضرور ہوگا مگر ناممکن نہیں۔ اپنی نئی فلم باجی راو مستانی کے لیے حال ہی میں پریانکا چوپڑا کے ساتھ عکس بند کروائے جانے والے گانے کے متعلق سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل گانا تھا۔جس پر پرفارم کرنے کے لیے ہم دونوں کو بہت محنت اور ریہرسل کرنا پڑی اس کے لیے فلم کے پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی نے ہماری بہت مدد کی اور انھوں نے خود بھی گانا شوٹ کرنے کے لیے کسی قسم کی جلدبازی سے کام نہیں لیا اور نہ ہمیں ایسا کرنے کا کہا دپیکا کا کہنا تھا کہ پریانکا کا شمار بھی بالی ووڈ کی کامیاب ہیروئنوں میں ہوتا ہے اور میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں ان کے ساتھ مل کر گانا عکسبند کروانے میں بہت مزا آیا امید ہے مداحوں کو ہم دنوں کی مشترکہ فلم بائجیراو مستانی پسند آئے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…