پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

اکشے کی فلم ”گبرازبیک“نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی نئی فلم گبراز بیک نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی 2 روز کے دوران 24کروڑ روپے کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے روز جمعہ کو 13کروڑ 5لاکھ اور دوسرے روز ہفتہ کو 11 کروڑ 35 لاکھ کا بزنس کیا رپورٹ کے مطابق ”گبر از بیک“ نے پہلے روز 13کروڑ روپے کمانے والی پہلی بھارتی کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی پروڈکشن اور کرش کی ہدایات میں بننے والی اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ شروتی ہاسن ہیروئن کے کردار میں ہیں اور اسے ناقدین کی جانب سے بھی مجموعی طور پر مثبت ردعمل دیا گیا ہے۔دریں اثنا اداکار اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کہا کہ مداحوں کی جانب سے فلم گبراز بیک پرملنے والی ایسی محبت کبھی نہیں ملی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی خوشی دیدنی تھی کہ جب انھوں نے اپنی فلم کا پوسٹر ایک کرین پرلے جاتے دیکھا جو کہ پھولوں سے سجا ہوا تھا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…