منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

امیتابھ کا پرستاروں پر غصہ اور معافی

datetime 3  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر موجود اپنے پرستاروں پر بگڑ گئے تاہم کچھ ہی وقت کے بعد انہوں نے معافی بھی مانگ لی۔ دراصل ہوا کچھ یوں کہ نیپال میں آنے والے حالیہ زلزلے کے بعد سے امیتابھ بچن اپنے بلاگز اور ٹوئٹس وغیرہ میں مسلسل نیپالی عوام کے دکھ کی جانب توجہ مبذول کروا رہے ہیں اور اپنے چاہنے والوں سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ چندہ دیں۔ امیتابھ کے اس اقدام کو ان کے پرستاروں کی جانب سے جھوٹی ہمدردی بٹورنے کی ایک کوشش قرار دیا گیا جس پر امیتابھ کے لئے اپنے غصے کو قابو میں رکھنا ممکن نہ رہا۔ امیتابھ نے انہیں کھری کھری سنانے کے علاوہ یہ بھی کہا کہ کوئی انہیں تمیز سکھائے اور انہیں دوسروں کی مدد کرنے کا درس دے۔
امیتابھ جو کہ عام طور پر اپنے ٹھنڈے مزاج کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، کچھ وقت کے بعد ایک اور بیان کے ساتھ سامنے آئے جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں احساس ہے کہ ان کے الفاظ سخت تھے تاہم کبھی کبھی یہ ضروری ہوتا ہے کیونکہ ان کے ایک نیک مقصد کوسستی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ قرار دیا گیا تھا۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…