منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

لیجنڈ روسی بیلے ڈانسر کا جرمنی میں انتقال

datetime 3  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس (نیوز ڈیسک)روس کی ممتاز بیلے ڈانسر ماپلیٹس یسکیا کا جرمنی میں 89 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔بولشوئے تھیٹر کے ڈائرکٹر ولادیمیر یورن نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔
ولادیمیر نے کہا کہ ان کی موت حرکتِ قلب بند ہو جانے سے ہوئی ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق انھوں نے کہا کہ ’ڈاکٹروں نے انھیں بچانے کی تمام تر کوششیں کیں لیکن انھیں بچایا نہ جا سکا۔‘
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ماپلیٹس یسکیا کی موت پر ’گہرے دکھ‘ کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ مایہ ناز بیلے رقاصہ ماپلیٹس یسکیا نے بولشوئے تھیٹر میں سنہ 1943 میں شمولیت اختیار کی اور اپنے فن کی خاصیت سے دنیا بھر کے ناظرین کو مسحور کر لیا۔
سنہ 1960 میں وہ بولشوئی کی پرائما بیلرینا یعنی اہم ترین بیلے ڈانسر بنائی گئیں جو کہ انتہائی مخصوص اعزاز ہے۔
ان کے اہم کرداروں میں ’سوان لیک‘ میں اوڈیٹے اوڈائل، ’سلیپنگ بیوٹی‘ میں ارورا اور ’کارمن سوٹ‘ میں کارمن کا کردار اہم ترین تھا۔
ماپلیٹس یسکیا نے 65 سال کی عمر میں سٹیج کو خیرباد کہا اور کو کوریو گرافر یعنی رقص کے رموز سکھانے والی بن گئیں اور دنیا بھر میں گس فن کو سیکھنے کی جستجو رکھنے والوں کو اپنی ماہرانہ اور فنکارانہ تربیت سکھائی۔
وہ سنہ 1991 میں اپنے شوہر اور موسیقار روڈیون شیڈرن کے ہمراہ جرمنی منتقل ہوگئیں اور انھوں نے میونخ میں سکونت اختیار کی۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…