جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہالی ووڈ فلم ایک چیلنج ہے اور میں اسے قبول کرنا چاہتی ہوں، دپیکا پڈوکون

datetime 3  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ کی فلم ایک چیلنج ہے اور میں ایسا کرنا چاہتی ہوں۔یہ بات اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہی دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ اگر مجھے ہالی ووڈ کی فلم کی پیشکش کی گئی تو میں اسے ضرور قبول کروں گی کیونکہ یہ ایسے ہی ہے جیسے آپ کسی مختلف دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں ان کی فلم سازی کا طریقہ مختلف ہے اور مجھے یقین ہے کہ ان کے کام کا انداز بھی دوسروں سے الگ ہوگا اور میں ایک مرتبہ پھر اپنا کیریئر کا وہاں سے آغازکرنا چاہتی ہوں۔
جہاں سے میں نے سات برس قبل بالی ووڈ سے شروع کیا تھا یہ میرے لیے ایک چیلنج ہوگا اور اسے میں قبول کرنا پسند کروں گی کیونکہ ایسا کرنا مشکل ضرور ہوگا مگر ناممکن نہیں۔ اپنی نئی فلم باجی راو¿ مستانی کے لیے حال ہی میں پریانکا چوپڑا کے ساتھ عکس بند کروائے جانے والے گانے کے متعلق سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل گانا تھا۔
جس پر پرفارم کرنے کے لیے ہم دونوں کو بہت محنت اور ریہرسل کرنا پڑی اس کے لیے فلم کے پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی نے ہماری بہت مدد کی اور انھوں نے خود بھی گانا شوٹ کرنے کے لیے کسی قسم کی جلدبازی سے کام نہیں لیا اور نہ ہمیں ایسا کرنے کا کہا دپیکا کا کہنا تھا کہ پریانکا کا شمار بھی بالی ووڈ کی کامیاب ہیروئنوں میں ہوتا ہے اور میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں ان کے ساتھ مل کر گانا عکسبند کروانے میں بہت مزا آیا امید ہے مداحوں کو ہم دنوں کی مشترکہ فلم بائجیراو¿ مستانی پسند آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…