جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

وہ بھارتی اداکار ائیں جنہوں نے حسن میں اضافے کیلئے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیا

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) بالی ووڈ کی حسینائیں دیکھنے میں بہت ہی خوبصورت اور پیاری لگتی ہیں لیکن اصل میں یہ ان کا حقیقی چہرہ نہیں ہے۔موجودہ چہرہ حاصل کرنے کے لئے ان حسیناﺅں نے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیاجس سے کچھ تو بہت ہی خوبصورت ہو گئیں جبکہ کچھ کی حالت بھی بگڑ گئی۔آئیے آپ کو کچھ ایسی حسیناﺅں سے ملواتے ہیں۔

انوشکاشرما

فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ میں انتہائی باریک ہونٹوں والی انوشکا کو بہت شہرت ملی لیکن پھر جب انہوں نے پلاسٹک رجری کروائی تو ان کے ہونٹ تھوڑے سے بڑے ہوگئے۔گو کہ اب بھی وہ شہرت کی بلندیوں پر ہیں لیکن ابھی بھی باریک ہونٹوں والی انوشکا کو یاد کرتے ہیں۔

کرینہ کپور

کہا جاتا ہے کہ کرینہ نے اپنے نیچے کے جبڑے کو ٹھیک کروایا۔ان کے موٹے گال بھی کافی باریک ہوگئے لیکن کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ انہوں نے یوگا کے سہارے یہ سب کچھ کیا۔

کنگنا رناوت

شروع میں جب کنگنا نے بھارتی فلم انڈستڑی میں قدم رکھا تو وہ اسطرح خوبصورت نہ تھیں لیکن انہوں نے چند پلاسٹک سرجریوں کے بعد کافی بہتری کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری ماری لیکن پھر کچھ پلاسٹک سرجریاں زیادہ اچھی نہ ہوئیں۔ان کے گھنگریالے خوبصورت بال بھی بالکل عام سے سیدھے ہوگئے جب کہ ان کی گالیں بھی عجیب ہوگئیں اور ان کی قدرتی چہرے میں بھی کافی فرق محسوس ہوا۔

پریانکا چوپڑا

اگر کہا جائے کہ ان کی پلاسٹک سرجری زیادہ خراب نہیں ہوئی تو زیادہ غلط بھی نہ ہوگا۔انہوں نے اپنے ہونٹوں اور ناک کی کچھ سرجریاں کروائی ہیں جس سے ان کا کے چہرے میں تبدیلی آئی ہے لیکن کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ان کی پہلے والا چہرہ بہتر تھا۔

گوہر خان

ان کا چہرہ پلاسٹک سرجری کے بعد کافی بہتر ہوا لیکن ان کے ہونٹوں کی قدرتی بناوٹ میں خرابی آگئی جس سے انہیں کافی نقصان بھی ہوا اور انہیں ایک ٹی وی شو سے ہاتھ بھی دھونا پڑا۔

شلپا سیٹھی

اگر آپ کو پرانی شلپا یاد ہوتو اس کی ناک کافی باریک تھی لیکن پھر پلاسٹک سرجریاں کروانے سے انہیں اپنا من پسند چہرہ تو مل گیا لیکن ان کی ناک تھوڑی چپٹی ہوگئی۔

نرگس فخری

ہم کیا کہہ سکتے ہیں تصویر میں آپ کو نرگس فخری کے چہرے میں واضح فرق نظر آرہا ہوگا۔

مینشالامبا

ان کا ناک خوبصورت بھی پلاسٹک سرجری کی وجہ سے خراب ہوا۔جب انہوں نے فلموں میں کام شروع کیا تو ان کا ناک کافی خوبسورت تھا لیکن پھر پلاسٹک سرجریوں کی وجہ سے ان کا ناک اور گالیں کافی خراب ہوگئیں۔

news-1430675443-5656

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…