منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

اداکارہ ایلی ایورم نے ایروبیٹک ٹرینگ لینا شروع کردی

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) اداکارہ ایلی ایورم جو کامیڈین کپل شرما کے ساتھ عباس مستان کی فلم ”کس کس کو پیار کروں“ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں نے ٹائیگر شروف کے استاد سے ایروبیٹک ٹرینگ لینا شروع کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق ایلی ایورم جو سابق اتھیلٹ اور فگر اسکیٹر ہیں نے تین دن میں کارٹ وہیل اور بیک فلپ سیکھ لی ہے۔ 24 سالہ اداکارہ حال ہی میں یوگا کی مخصوص مشقوں کی بدولت آٹھ کلووزن بھی کم کرچکی ہیں جب کہ اطلاعات ہیں کہ مکی وائرس کی اداکارہ اپنے مسلز کونمایاں اور مضبوط بنانے کے لیے روزانہ کک باکسنگ کی پریکسٹس بھی کررہی ہیں ۔اس سلسلہ میں ایلی کا کہنا تھا کہ فلم میں مجھے گانے کے علاوہ کچھ ایکشن سین بھی عکس بند کروانے ہے جس کے لیے ایروبیٹک کی تربیت حاصل کرنا ضروری تھا اور میں نے تین دن میں اسے کافی حد تک سیکھ لیا ہے اب میں آسانی کے نہ صرف الٹی قلابازی لگاسکتی ہوں بلکہ کارٹ وہیل بھی کرنا سیکھ لیا ہے امید ہے مداحوں کو فلم میںمیری پرفارمنس پسند آئے گی ۔واضح رہے کہ ایلی ایورم عباس مستان کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم میں معروف کامیڈین کپل شرما کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں کپل شرما کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے ایلی ایورم نے کہا کہ کپل ایک بہترین شخصیت کے مالک ہیں میں ان سے حقیقت میں بہت لطف اندوز ہورہی ہوں کیونکہ وہ دوسروں کو ہنسانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اداکارہ نے بتایا کہ فلم کی آخری عکسبندی راجستھان میں کی جائے گی ۔جس کے بعد فلم کی ایڈیٹنگ شروع کردی جائے گی جبکہ ہم تشہیر کے لیے نکل پڑیں گے رپورٹ کے مطابق رتن جین گنیشن جین اور عباس مستان کی اس مشترکہ پروڈکشن میں کی دیگر کاسٹ میں سائی لوکر ، مانجاری پھدنیس ، امریتا پوری ،سمرن کور منڈی ، ورون شرما سپریا پاتھک، منوج جوشی ، ارباز خان اور رنیش سورنامی شامل ہیں جب کہ اس کا میوزک تانشک باگشی ترتیب دے رہے ہیں اور اسے رواں برس سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…