اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گی

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم”باجی راو¿ مستانی“ میں ایک ساتھ نظر آئیں گی۔اس فلم میں دونوں اداکارہ ڈانس بھی پرفارم کر رہی ہیں اور اس بات کی تصدیق حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے ذریعے کی جس میں شوٹنگ کے دوران لی گئی دونوں کے پیروں کی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔پریانکا اور دپیکا کا اس فلم میں ڈانس کرنا اداکارہ مادھوری اور ایشوریا کی فلم”دیوداس“ میں ایک ساتھ ڈانس کرنے کی یاد دلاتا ہے۔ممبئی میں فلمائے جانے والے اس گانے کے کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا ہیں۔فلم”باجی راو¿ مستانی“ کی کہانی باجی راو¿ پیشوا اور رقاصہ مستانی کی محبت پر مبنی ہے۔ یہ کردار اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون ادا کر رہے ہیں، ان کے ساتھ اداکارہ پریانکا باجی راو¿ کی پہلی بیوی کاشی بائی کا کردار ادا کررہی ہیں۔فلم اس سال دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…