منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

فلموں میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کی ضرورت ہے‘ جاوید شیخ

datetime 30  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) نامور اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں میں نئی سوچ سے تبدیلی آئی ہے۔نوجوانوں نے گزشتہ کئی سال سے پاکستانی فلموں میں روایتی اور فارمولا فلموں سے ہٹ کر فلمیں بناکر ثابت کردیا کہ اب دور بدل چکا ہے دنیا بھر میں جدید ٹیکنالوجی سے جو انقلاب آیا ہے اسے اپنانے کی ضرورت ہے،یہ بات انھوں نے کراچی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوانوں میں بہترین صلاحیتیں موجود ہیں جو ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،یہ تاثر درست نہیں کہ ہماری فلموں میں کوئی پیغام نہیں ہوتا جبکہ بھارتی فلموں میں ان کا اپنا کلچرل اور جذبہ حب الوطنی نمایاں نظر آتی ہے، ہمارے ملک میں جو فلمیں بن رہی ہیں وہ ہمارے کلچرل کی عکاسی کرتی ہیں،ایسی فلمیں بن رہی ہیں جس میں جذبہ حب الوطنی کا پیغام شامل ہے، فلم ”سایہ خدائے ذوالجلال“ بھی ایک ایسی فلم ہے جسے اسی جذبہ کے ساتھ بنایا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوان اب جو فلمیں بنا رہے ہیں وہ اس بات کو بھی مد نظر رکھ کر کام کررہے ہیں کہ ان کی فلمیں دنیا کے دیگر ممالک میں بھی پزیرائی حاصل کرسکیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…