بیجنگ (نیوزڈیسک)ایکشن ہو تو ایسا، مار دھاڑ ہو تو ایسی، ہالی وڈ فلم فیوریئس سیون نے ہالی وڈ میں ہی نہیں بلکہ چائنیز باکس آفس پر بھی تابڑ توڑ کمائی کر کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے۔ہالی وڈ کے ایکشن ہیروز سے سجی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیون تین اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنی، بے چینی سے منتظر فلم بین سینما گھروں پر ٹوٹ پڑے۔ فیوریس سیون نے ہالی وڈ باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا، اور اب چائنیز باکس آفس پر بھی 333 ملین ڈالر کا بزنس کرکے سب فلموں کو پیچھے توڑ دیا۔چائنیز باکس آفس کے مطابق فاسٹ اینڈ فیوریئس سیون نے ٹرانسفارمر ایج آف ایکسٹنشن کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس نے 2014 میں 319 ملین ڈالر کما کر ریکارڈ بزنس کیا تھا۔فیوریس سال 2015 کی اب تک کی سب سے زیادہ بزنس والی فلم بن گئی ہے، شاندارایکشن مناظر نے فلم بینوں کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے اور لگ رہا ہے آنے والے دنوں میں یہ فلم مزید کئی ریکارڈ اپنے نام کرے گی۔
ہالی ووڈ فلم ” فیوریس سیون“ نے چائنیز باکس آفس پر بھی دھوم مچا دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آئی سٹل لو یو
-
روانگی سے قبل امریکی عملے نے چینی حکام کی دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
گرمیوں کی طویل چھٹیوں پر نجی سکولز کے اعتراضات، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
بھارت اور یو اے ای کے بڑے معاہدے سامنے آگئے
-
سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، تحقیقات کا اعلان
-
کاروباری اوقات میں نرمی کا اعلان
-
انمول پنکی کا ذاتی فلیٹ کہاں اور اس کی مالیت کتنی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
لاہورمیں 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے
-
نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا
-
نادرا نے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام متعارف کرا دیا
-
ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی



















































