پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی زندگی پر بنائی جانے والی پاکستانی فلم ”کپتان“تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

datetime 30  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی زندگی پر بنائی جانے والی پاکستانی فلم ”کپتان“جلد سینما?ں کی زینت بنے گی۔فلم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اوربہت جلد ریلیز کے لیے پیش کردی جائے گی۔فلم میں عمران خان کا کردار ادا کرنے والے اداکار عبدالمنان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ اگرچہ فلم تکمیل کے قریب تھی تاہم چونکہ عمران خان نے دوبارہ شادی کرلی ہے لہٰذااب فلم میں یہ پہلو بھی شامل کیا جائے گا۔فلم کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے عبدالمنان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کپتان بننے کی پوری کوشش کی۔ یہ فلم مکمل طور پر عمران خان کی زندگی پر مشتمل ہے کہ کس طرح انہوں نے کرکٹ کے میدان میں ورلڈ کپ جیتا، پھر کینسر ہسپتال کے لیے ان کی کوششیں اور اب دوسری شادی بھی سکرپٹ کا حصہ ہے۔فلم ”کپتان“میں عبدالمنان نے عمران خان، سعیدہ امتیاز نے جمائما خان، سونیا خان نے عمران خان کی ہمشیرہ اور مہوش ناصر نے بینظیر بھٹو کا کردار ادا کیا ہے۔اگرچہ فلم کا ٹریلر دو سال قبل ریلیز کیا گیا تھا تاہم فلم اب یہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اس میں عمران خان کی زندگی میں ہونے والی بڑی تبدیلی شامل ہونا باقی ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…