پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان نے کشمیری خاندان کی زندگی بدل ڈالی

datetime 30  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کو ایک بڑے آرٹسٹ کے طور پر تو دنیا جانتی ہے لیکن کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ ایک انتہائی شفیق اور ہمدرد انسان بھی ہیں۔اخبار ”ممبئی مرر“ کے مطابق سلمان خان مقبوضہ کشمیر میں شوٹنگ کے لئے گئے تو اننت ناگ شہر کے ایک مفلوک الحال مسلمان خاندان کی زندگی بدل دی۔ دور دراز پسماندہ گاﺅں دیارو سے تعلق رکھنے والی 75 سالہ خاتون زینا بیگم نے سلمان خان سے درخواست کی تھی کہ ان کی بیوہ بیٹی اپنے چار بچوں کے ساتھ ان کے ہاں مقیم ہے اور ان کی دیکھ بھال کرنے والا اور کوئی نہیں ہے۔ سلمان خان نے معمر خاتون کی داستان غم سن کر فوری طور پر ان کے اٹھارہ سالہ نواسے گوہر احمد بھٹ کو اپنی فلم کے سیٹ پر ملازمت دے دی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ انہیں اپنے خاندان کی مناسب گزر اوقات کے لئے خاطر خواہ رقم ملے۔ انہوں نے گوہر سے یہ بھی کہا کہ کشمیر میں شوٹنگ کے خاتمے پر وہ ان کے ساتھ ممبئی آجائے اور وہاں کام کرے۔ انہوں نے نوجوان کو یقین دلایا کہ اب ان کے خاندان کو کبھی بھی کسی اور سے مدد طلب کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ بزرگ خاتون زینا بیگم کا کہنا تھا کہ سلمان خان ان کے لئے مسیحا بن کر آئے اور جب دنیا میں کوئی ان کا ہاتھ تھامنے والا نہ تھا تو سلمان ان کے لئے فرشتہ ثابت ہوئے جنہوں نے اپنوں سے بھی بڑھ کر ان کی مدد کی۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…