پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

صوفیہ بش کا ہلاک ہونیوالے کوہ پیما بوائے فرینڈ کو جذباتی خراج عقیدت

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ صوفیہ بش کیلئے نیپال میں آنے والا ہولناک زلزلے انمٹ یادیں چھوڑ گیا ہے۔ اس زلزلے سے کوہ ہمالیہ پر ہونے والی شدید تباہی اور ہلاک ہونے والے کوہ پیماو¿ں میں صوفیہ بش کے سابق بوائے فرینڈ اور گوگل ایکس کے ہیڈ آف پرائیویسی ڈین فریڈنبرگ بھی شامل ہیں۔ڈین گزشتہ برس بھی ماو¿نٹ ایورسٹ پر آنے والے بدترین برفانی ایوالانچ میں گھر گئے تھے تاہم ان کی سانسیں باقی تھیں، سو وہ بچ گئے تاہم اس برس ان کی زندگی کا سفر اسی طرح مکمل ہونا لکھا تھا، سو وہ بھی زلزلے میں ہلاک ہونے والے کوہ پیماو¿ں کے ہمراہ جہان فانی سے رخصت ہوگئے۔ صوفیہ اور ڈین کے بیچ اگرچہ اب علیحدگی ہوچکی تھی تاہم ڈین کی المناک موت نے صوفیہ کے دل میں سوئی ہوئی محبت کو ایک بار پھر جگا دیا ہے۔ دونوں کے بیچ مختصر وقت کیلئے قائم رہنے والا یہ بندھن جولائی2013میں قائم ہوا تھا۔ چند ہی ماہ بعد دونوں کی علیحدگی کی خبریں آئیں تاہم دونوں کا کہنا تھا کہ وہ اب صرف اچھے دوست ہیں۔ اس بارے میں صوفیہ لکھتی ہیں کہ :
میرے پاس مناسب الفاظ نہیں ہیں آج میں نے خود کو اپنے ٹوٹے دل کی کرچیاں چنتے پایا لیکن میرا نہیں خیال کہ میں ان سب کو بٹور پاو¿ں گی۔ صوفیہ نے ڈین کو کرشمہ ساز شخصیت کا مالک قرار دیا اور کہا کہ وہ ایک ایسا روبوٹ تھا جوکہ ڈائنوسار کی سواری پسند کرتا اور سورج کا پیچھا کرنا چاہتا تھا۔ انہوں نے اپنا پیغام پڑھنے والوں سے درخواست کی ہے کہ ہر فرد کی زندگی میں کوئی نہ کوئی فرد ڈین ہوتا ہے اور زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں کہ کب سانسوں کی ڈور ٹوٹ جائے، اس لئے اپنے ڈین کو بتادیں کہ آپ ان سے کتنی محبت کرتی ہیں، انہوں نے ڈین کی روح کے سکون کیلئے اپنے چاہنے والوں سے دعاو¿ں کی اپیل بھی کی ہے۔
صوفیہ کو ڈین کی محبت نے اس قدر بے بس کردیا کہ وہ بعد ازاں بھی جذباتی الفاظ میں اپنی محبت کا اظہار کرتی رہیں اور انہوں نے ڈین کے ادھورے چھوڑے ہوئے ایک فلاحی پروجیکٹ کو مکمل کرنے کا عزم بھی کیا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…