جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

بھارت کی پرکشش شخصیات میں فواد خان نے رنبیرکپورکو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارت کے مقامی فلم انسٹی ٹیوٹ نے فلمی دنیا اور کھیلوں سے وابستہ 50 پسندیدہ ترین اورپرکشش افراد کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کے فوادخان، علی ظفر اور عاطف اسلم بھی شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم انسٹی ٹیوٹ نے درجہ بندی کرتے ہوئے ایسے افراد کا چناو¿ کیا جو ظاہری اعتبار سے مسحور کن ہونے کے ساتھ جسمانی طور پر بھی پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور اس حوالے سے نجی ٹی وی کے ذریعے بھارتی عوام سے رائے معلوم کی گئی۔ پاکستانی اداکار اور بالی ووڈ انڈسٹری میں حال ہی میں قدم رکھنے والے فواد خان، علی ظفر اور عاطف اسلم بھی ان اشخاص میں شامل ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی، 50 پسندیدہ ترین اشخاص کی فہرست میں فواد خان تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ علی ظفر 20ویں اور عاطف اسلم کو 41واں نمبر حاصل ہے۔
ابتدائی 10 پسندیدہ ترین اشخاص میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی پہلے، بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن دوسرے اور پاکستانی اداکار فواد خان تیسرے نمبر پر قرار دیئے گئے، آن لائن سروے میں فواد کو شادی شدہ ہونے کے باوجود بھارتی خواتین کی اکثریت نے بے حد پسند کیا اوراس کی وجہ ان کے رکھ رکھاو¿ اورتہذیب سے بھرے انداز کو قراردیا گیا۔
پسندیدہ ترین اشخاص میں فرحان اختر چوتھے، شاہد کپور پانچویں، مہیش بابو چھٹے، سدہارتھ ملہوترا ساتویں، رنبیر کپور آٹھویں، رنویر سنگھ نویں اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی دسویں نمبر پر ہیں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…