ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیتن بھگت، ٹوئنکل کھنہ کی ٹوئٹر پر لفظوں کی جنگ

datetime 28  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور حال ہی میں قلم سے وابستگی اختیار کرنے والے ٹوئنکل کھنہ اور معروف ناول نگار چیتن بھگت کے بیچ ٹوئٹر پر لفظوں کی کھٹی میٹھی جنگ دیکھنے کو ملی ہے۔ چیتن اور ٹوئنکل کے بیچ اس طنزیہ گفتگو کی اصل وجہ چیتن کو ڈانس ریئلٹی شو ”نچ بلیئے“ کے جج کے کردار کا ملنا بنی۔ اکثریت کا ماننا ہے کہ چیتن کو ایک ڈانس شو کا جج بنانے کا کوئی مقصد دکھائی نہیں دیتا ہے۔ٹوئنکل کھنہ بھی غالباً یہی خیال رکھتی ہیں اور اس کا اظہار انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر آنے والے ایک ٹوئٹ کے جواب میں کیا۔ ٹوئنکل کے مداح نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ ایک شاندار لکھاری ہیں اور انہیں چیتن بھگت کا نسوانی روپ دھارنے کی ضرورت نہیں جس پر ٹوئنکل نے چیتن کے جج کرنے کی صلاحیت پر نامناسب الفاظ استعمال کئے۔ ٹوئٹر پر شروع ہونے والی لفظوں کی جنگ میں صاف دکھائی دیا کہ چیتن، لفظوں کا جادوگر ہونے کے باوجود بھی ٹوئنکل سے ہار گئے۔ آخر میں چیتن نے اس طنز سے بھرپور گفتگو کو ایک تفریح قرار دیتے ہوئے اپنی جان چھڑا لی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…