پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

بالی ووڈ فنکاروں کے خفیہ معاشقے

datetime 28  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی دنیا کے روشن ستارے عام زندگی میں دیگر عام انسانوں کی طرح ہی جذبات کے حامل ہوتے اور ان کا اظہار کرتے ہیں۔ جس طرح زندگی کے دیگر شعبہ جات میں ایک ساتھ کام کرنے والوں کے بیچ محبت کے جذبات پیدا ہوجانا عام بات ہے، اسی طرح اس فیلڈ میں بھی یہ پیار محبت کے قصے عام ہیں تاہم اس فیلڈ کے تقاضوں کے پیش نظر اکثریت ان کو چھپاتی ہے۔ ایسا ہی ایک معاشقہ کنگنا راناوت اور ہریتک روشن کے بیچ ہے۔ کنگنا نے دو ماہ قبل ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی زندگی میں ایک فرد موجود ہے تاہم وہ اس کے نام کا اعلان اس وقت کریں گی جب تمام معاملات بخیر و خوبی طے پاجائیں گے۔ کنگنا نے کہا تھا کہ وہ ان تعلقات کے معاملے میں محتاط رویہ اختیار کرنا چاہتی ہیں اور اسی لئے بہتر سمجھتی ہیں کہ درست وقت آنے تک اس تعلق کو چھپایا جائے۔ کنگنا کی زندگی میں آنے والا فرد کون تھا، اس بارے میں کنگنا نے تو نہ بتایا تاہم میڈیا نے ان کے ہریتک روشن سے تعلقات کا نام لیا۔ دونوں کی کیمسٹری کرش تھری میں نکھر کے سامنے آئی تھی اور جس وقت کنگنا نے یہ بیان دیا، اس وقت ہریتک کی اپنی پہلی اہلیہ سوزین سے طلاق کے قانونی معاملات طے پارہے تھے۔ قبل ازیں کنگنا کا اجے دیوگن کے ساتھ بھی نام جوڑا گیا۔
اس سے قبل امریکی ڈاکٹر نکولس ان کے عشق میں گرفتار تھے۔ ٹائمز آف انڈیاکا دعویٰ ہے کہ بالی ووڈ میں نام کمانے والی حمیمہ ملک کی زندگی میں آنے والے مردوں میں سابق قومی کپتان وسیم اکرم بھی شامل ہیں۔ حمیمہ کے بقول ان کا ایک بوائے فرینڈ 45برس کا تھا اور انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا کہ ان کے بیچ دوگنا سے زائد عمر کا فرق موجود ہے۔ فلم کوئن سے شہرت حاصل کرنے والے ماڈل کم اداکارہ لیزا ہیڈن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ رندیپ ہوڈا ان کی زلفوں کے اسیر رہے ہیں۔ دونوں رات گئے تک ہوٹلوں میں گھومتے پھرتے پائے گئے اور جب پاپارازیوں نے ان کی تصاویرلیں تو دونوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب پیجز کے ذریعے ان ملاقاتوں کو ”کاروباری ملاقاتوں“ کا رنگ دینا شروع کردیا۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…