بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہندی چینلز سنی لیون کیخلاف متحد، پروموشن کیلئے وقت دینے سے انکار

datetime 28  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک) بالی ووڈ میں کینیڈین نڑاد اداکارہ سنی لیون کو قدم رکھے کئی برس بیتے تاہم بھارتی میڈیا آج تک ان کو قبول نہیں کرپایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئے دن ان کے حوالے سے نت نئے تنازعے سامنے آتے رہتے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہندی انٹرٹینمنٹ چینلز نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی تازہ ترین فلم ” کچھ کچھ لوچا ہے“ کی پروموشن کیلئے ان کو انٹرٹینمنٹ چینلزکے کسی بھی پروگرام میں مدعو نہیں کیا جائے گا۔ اس سے قبل سنی کی جب جسم ٹو، راگنی ایم ایم ایس ٹو ، ہیٹ سٹوری ٹو اور پہیلی لیلا ریلیز ہوئیں تو سنی کو ان کی پروموشن کیلئے چینلز کا رخ کرنے کی اجازت ملی تھی۔ اب ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال چینلز کے پاس ایسا کوئی پروگرام نہیں ہے جس میں سنی کو پروموشن کی غرض سے مدعو کیا جاسکے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ یہی چینلز سنی کو اپنی ذاتی پروموشن کی غرض سے استعمال کرتے رہے ہیں تاہم اب ان کی سیکس کامیڈی کی پروموشن کیلئے کوئی انہیں وقت دینے کو تیار نہیں۔ اس فلم میں سنی کے مقابل رام کپور ہیں۔

مزید پڑھئے:شدھوپ آ پ کو کئی خطر ناک بیماریوں سے بچاسکتیتیار



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…