اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

پاکستان فلم انڈسٹری کے بحران میں کمی دکھائی دے رہی ہے، عما ئمہ ملک

datetime 28  اپریل‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ وماڈل عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ وہ وقت دورنہیں جب پاکستان میں بننے والی فلم موضوع اورمیوزک کے ساتھ ساتھ فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں دیکھی اورپسند کی جائے گی۔نوجوان فلم میکرزنے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جن موضوعات پرفلمیں بنانے کا عمل شروع کیا ہے وہ آج کے دورمیں بننے والی فلموں کی اولین ڈیمانڈ ہے۔ اسی لیے اب پاکستان فلم انڈسٹری کے بحران میں کمی دکھائی دے رہی ہے اورآنے والے دنوں میں ملک بھر میں فلمسازی کا سلسلہ تیز ہوگا۔
ان خیالات کااظہارعمائمہ ملک نے گزشتہ روز’نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں فلمی سفرکا آغاز ہوتے ہی بالی ووڈ سے مجھے فلموں کی آفرز شروع ہوگئی تھیں اوراسی لیے کچھ ہی عرصہ میں دوفلمیں سائن کیں اوران میں کام کیا۔ لیکن بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد مجھے یوں محسوس ہورہا تھا کہ شاید پاکستان میں اس طرح پروفیشنل انداز سے کام کرنے والے لوگ نہ ہونے کے برابرہونگے۔
مگرجب سے میں نے پاکستان میں فلموں میں کام شروع کیا ہے تومیں خود حیران ہوں کہ پڑھے لکھے نوجوان فلم میکرز ہی نہیں بلکہ ٹیم میں شامل تمام لوگ اس قدرپروفیشنل دکھائی دیتے ہیں کہ ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کومل رہا ہے۔ میں نے بطوراداکارہ وماڈل بہت سے غیرملکی ڈائریکٹرز، کیمرہ مین اورٹیکنیشنزکے ساتھ کام کیا ہے۔
اس لیے میں یہ بات بخوبی سمجھ سکتی ہوں کہ ایک اچھی اورمعیاری فلم بنانے کے لیے صرف جدید ٹیکنالوجی اورسرمایہ ہی درکارنہیں ہوتابلکہ کوئی بھی پروجیکٹ اس وقت بہترنہیں بن پاتا جب تک اس کوبنانے والے لوگ پروفیشنل نہ ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میں ان دنوں ایک کثیرسرمائے سے بننے والی فلم میں کام کررہی ہوں اوراس فلم کی شوٹنگ کے لیے ڈائریکٹر کی جانب سے جوشیڈول ترتیب دیا جاتا ہے ، اس کے مطابق فنکاراورٹیکنیشنز سب کے سب مقررہ وقت پرلوکیشن پرموجود ہوتے ہیں۔دوسری جانب اگرفلم کی کہانی، میوزک اورلوکیشنز کی بات کروں توجب ہمارا یہ پروجیکٹ نمائش کے لیے مارکیٹ میں ہوگا تو شائقین یہ کہنے پرمجبورہوجائیں گے کہ یہ پاکستانیوں کی نہیں بلکہ غیرملکیوں کی فلم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…