جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

معروف اداکارہ روحی بانو پر نامعلوم افراد کاتشدد

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو پر نامعلوم افراد تشدد کرنے کے بعد فرار ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس کے علاقے میں نامعلوم افراد نے اداکارہ روحی بانو پر تشدد کیا جس کے بعد ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے ان کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ۔ روحی بانو نے پولیس کو نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی ۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد نامعلوم حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ شوبز حلقوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے روحی بانو پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روحی بانو پہلے ہی غمزدہ اور تنہائی کا شکار ہیں اور اس مشکل وقت میں فنکاروں سمیت حکومت کو بھی ہر طرح سے ان کی داد رسی کرنی چاہیے ۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے روحی بانو پر نامعلوم افراد کے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…