اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

راکھی ساونت کا اداکارہ سنی لیونی پر انوکھا وار

datetime 18  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اداکارہ راکھی ساونت خود کا سنی لیون سے موزانہ کرنے پرآگ بگولہ ہوگئیں۔راکھی ساونت خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتی ہیں اور ایک تقریب میں جب ان کا موازنہ اداکارہ سنی لیون سے کیا گیا تو وہ ںہ صرف آگ بگولا ہوئیں بلکہ خود کو صف اول کی اداکارہ خطاب بھی دے ڈالا، راکھی کا کہنا تھا کہ ان کا موازنہ سنی لیون کی بجائے ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراو¿ں جینیفر لیوپز اور میڈونا سے کیا جائے۔راکھی ساونت بالی ووڈ انڈسٹری کی وہ متنازعہ شخصیت جو کہلائی جاتیں ہیں منہ پھٹ اداکارہ ہیں جو دل میں ہوتا ہے بنا سوچے سمجھے بول دیتیں ہیں، سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے نہ جانے کتنے ہی الٹے سیدھے بیان دے چکی ہیں۔حد تو یہ ہے کہ لوگوں میں مقبولیت حاصل کرنے کے لئے سیاست میں بھی قدم رکھ لیا اور بنالی اپنی سیاسی جماعت لیکن کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔اب اداکارہ نے ایک اور نیا شوشا چھوڑ دیا ہے فرماتی ہیں کہ انہیں بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی سے نہ ملایا جائے، کہتی ہیں کہ انہوں نے جتنی شہرت حاصل کی اپنی محنت سے حاصل کی۔ یہ بات خاتون نے اپنی ایک وڈیو سانگ کی ریکارڈنگ کے دوران کہی جب رپورٹر نے ان سے پوچھا کہ کیا یہ گانا سنی کے گانوں سے مقابلہ کر سکے گا۔کہتی ہیں کہ انہیں ہالی وڈ شخصیات جیسے میڈونا اور جینیفر لوپیز جیسی شخصیات سے ملائیں۔اب اس کو تو انکی خوش فہمی ہی کہا جاسکتا ہے۔ لیکن داد دینی پڑے گی انکو، پہلے میکا سنگھ پھر سیاسیت اور اب سنی لیونی کا سہارا لے کر خبروں میں رہنا چاہتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…