کراچی(نیوز ڈیسک) پہلے ہفتے نہ چل پائی،دوسرے ہفتے بھی ٹھنڈی رہی،تیسرے ہفتے فلم نے بزنس پکڑااور پھر ایسی چلی کہ ممبئی کے منروا تھیٹر سے پورے پانچ برس بعد ہی اتری۔چالیس برس پہلے ریلیز ہوئی شعلے کا تھری ڈی پریمئیر آج کراچی میں ہو رہا ہے۔فلم کل ریلیز ہو گی۔ فلم کے بارے میں کچھ حقائق سے پردہ اٹھاتے ہیں۔وہ فلم جو فلمی پنڈتوں کو نہ بھائی ، وہی فلم ہندی سینما کی آل ٹائم بلاک بسٹر قرار پائی۔
رام گڑھ کی یہ کہانی کئی دلچسپ حقائق اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔فلم میں جے اور ویرو کا نام رائٹرزسلیم جاوید کے کالج فرینڈز کے نام پر رکھا گیا جب کہ ٹھاکر بلدیو سنگھ کا نام سلیم خان کے سسر یعنی سلمان خان کے نانا کے نام پر رکھا گیا۔ گبر سنگھ فلمی نہیں اصلی ڈاکو تھا،جس نے انیس سو پچاس میں دہشت مچا رکھی تھی۔گبر کے کردارکے لئے ڈینی فرسٹ چوائس تھے۔رائٹرجاوید اختر کو لگا کہ امجد خان کی آواز میں وہ گھن گرج نہیں جو گبر کے کردار کی ضرورت ہے۔جب کہ جے کے کردار کے لئےہدایتکارشترو گھن سنہا کو لینا چاہتے تھے۔فلم میں امام صاحب کے بیٹے احمد کا کردار ادا کرنے والے سچن کو کام کا معاوضہ فریج کی صورت میں دیا گیا۔ویرو کی ٹنکی والا سین حقیقی واقعے سے متاثر ہو کر لکھا گیا جب کہ سورما بھوپالی کا فلمی کردار بھی ایک اصلی کردار تھا۔
شعلے کا تھری ڈی پریمئیر آج کراچی میں ہو رہا ہے
16
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں