جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

رنبیر کے ساتھ فلم کرنا میرے لیے اعزاز ہوگا، کنگنا رناوت

datetime 16  اپریل‬‮  2015 |

ممبئی(نیوز ڈیسک) نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ کنگنا رناوت نے رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ رنبیر کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے واضح رہے رنبیر کپور نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ وکاس بھل کی فلم ”کوئین“ میں کنگنا کی اداکاری سے بہت متاثر ہیں اور اس کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔کنگنا سے جب رنبیر کی طرف سے اس بیان کے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہناتھا کہ میں خود رنبیر کے کام سے بہت متاثر ہوں۔
انھوں نے سب سے پہلے میری فلم کوئین کی تعریف کی اگر وہ میرے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تو یہ میرے ایک اعزاز ہوگا۔28 سالہ اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ میں بھی رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں مگر فلم میں اپنے کردار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتی کیونکہ میں ایسے کرداروں کی تلاش میں رہتی ہوں جن مجھے کچھ کر دکھانے کا موقع ملے۔
دوسری طرف گزشتہ روز کنگنا کی فلم ”تنو ویڈز منو ریٹرنز“ کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے ۔تنو ویڈز منوکے سیکوئل میں کنگنا دوہرے کردار میں نظر آئیں گی ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت پروڈیوسر سندیپ سنگھ کی نئی فلم میں ایک کوہ پیما لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں۔ہسنل مہتا کہ ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی یہ فلم دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماو¿نٹ ایورسٹ سر کرنیوالی خاتون ارونیماسنگھ کی زندگی پر مبنی ہے۔کنگنا کا کہنا ہے کہ سندیپ سنگھ کی فلم میں کام کرنے سے میرا کسی کے حالات زندگی پر بنائی جانیوالی فلم میں کام کرنے کی خواہش پوری ہونے جارہی ہے اور میں اس کی عکسبندی شروع ہونے کے لیے بہت بے چین ہوں اداکارہ نے کہا کہ کوہ پیمائی آسان کام نہیں اور مجھے اس فلم میں کوہ پیمائی کرتے بھی دکھایا جائے گا جس کے لیے خصوصی تربیت بھی حاصل کروں گی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…