جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

بھارت کے فلمی ستارے غریب پھیری والوں کی روزی روٹی کے دشمن بن گئے

datetime 15  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

ممبئی(نیوزڈیسک )بھارتی فلم نگری کے معروف فلمی ستارے غریب پھیری والوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں پالی ہل شہر کا سب سے مہنگا اور پوش علاقہ مانا جاتا ہے جہاں ملک کے مراعات یافتہ طبقے کے علاوہ بالی وڈ کے نامور ستاروں کی بھی رہائش گاہیں ہیں جن میں کپور خاندان ، دلیپ کمار، سنجے دت، عمران ہاشم، عمران خان، گلزار،اداکارہ دیپکا پڈوکون اورپریم چوپڑا بھی شامل ہیں۔۔ شہر کی بلدیاتی انتظامیہ نے اس علاقے میں ہاکنگ زون قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ چھوٹے دکانداروں اور پھیری والوں کو روزی روٹی میسر آسکے، بلدیاتی انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف علاقے میں مقیم فلمی ستاروں سمیت دوسرے رہائشی بھی سڑک پر آگئے۔احتجاج کے دوران اداکار پریم چوپڑا اور رشی کپور کا کہنا تھا کہ علاقے کو سیاحت کے لحاظ سے مثالی سمجھا جاتا ہے۔ وہ مکمل طور پر اس پروجیکٹ کے خلاف ہیں علاقے میں شام کے وقت بہت ٹریفک اور شور وغل ہوتا ہے جس پرہاکنگ زون کا فیصلہ درست نہیں ہے، وہ پھیری والوں کے خلاف نہیں ہیں

مزید پڑھئے:لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 400 سے زائد افراد ہلاک

لیکن سنگاپور کی طرز پرہارزمارکیٹ بنائی جائیں۔دوسری جانب بی ایم سی حکام کا موقف ہے کہ ٹریفک، پیدل مسافروں کی آمدورفت اور سڑکوں کے تفصیلی جائزے کے بعد ہی علاقے میں ہاکنگ زونز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…