پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

وین ڈیزل کا فلم ”فاسٹ اینڈ فیوریس 8” بنانیکا اعلان

datetime 15  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ کے اسٹار وین ڈیزل نے اپنے دوست آنجہانی پال واکر کیلئے گانا ”سی یو اگین” گا کر سب کو رلا دیاـ وین ڈیزل نے لاس اینجلس میں منعقد ایم ٹی وی ایوارڈ میں اپنے قریبی مرحوم دوست پال واکر کے لیے گانا گا کر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ منعقد ہونے والے ان ایوارڈز میں وین ڈیزل پہلی بار اپنے دوست پال واکر کے بغیر آئے۔ پال واکر 2013 میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہوئے تھے۔ وین ڈیزل کا کہنا تھا کہ میں آخری بار اس تقریب میں اپنے دوست پال واکر کے ساتھ آیا تھا اور آج میں اکیلے یہاں کھڑا ہوں۔ انہوں نے اپنے آنجہانی دوست کے لیے ”سی یو اگین” گانا بھی گنگنایا۔ وین ڈیزل نے ایوارڈ میں اس بات کی تصدیق بھی کی کہ فاسٹ اینڈ فیوریس کا اگلا حصہ ضرور بنایا جائے گا جس کی شوٹنگ نیو یارک میں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آنے والی فلم ان کے دوست کے لیے خراج عقیدت ہوگی۔ وین ڈیزل نے یہ بھی بتایا کہ ‘ابھی اس بات کو میں بتانا نہیں چاہتا تھا لیکن اس موقع پر مجھ کو اپنے دوست پال واکر کی ایک بات یاد آگئی۔ وین ڈیزل کے مطابق پال واکر ہمیشہ کہتے تھے کہ 8واں حصہ ضرور آئے گا۔ اور جب پال واکر ایسا کہتے تھے تو میں اس کا اگلا پارٹ ضرور بناؤں گا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…