آلہ آباد (ویب ڈیسک) بھارتی فلم رام لیلا کیخلاف لکھنو کے ہائیکورٹ میں درج درخواست کو خارج کردیا گیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ اس فلم سے مذہبی حلقوں کی دل آزاری کی گئی ہے لہذا سنجے لیلا بھنسالی کی اس فلم کی نمائش کا سرٹیفکٹ منسوخ کیا جائے۔ عدالت نے درخواست اس بنیاد پر مسترد کردی ہے کہ یہ فلم 2013 میں نمائش کیلئے پیش کی جاچکی ہے اور تقریباً دنیا بھر میں اس کی نمائش پہلے ہی ہوچکی ہے، ایسے میں اس کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا کوئی فائدہ نہیں اور یہ عدالت کا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ یہ درخواست2013میں دائر کی گئی تھی تاہم اس کا فیصلہ دو برس بعد ممکن ہوسکا ہے۔